نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)رافیل ڈیل اور آیوشمان بھارت منصوبہ کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے اب وزیر اعظم نریندر مودی پر انتہائی منفرد انداز میں حملہ کیا ہے۔ اس بار راہل گاندھی نے مودی پر طنزیہ جملہ سخت کرتے چور جیسے الفاظ استعمال نہیں کیا ہے، بلکہ ’’واہ واہی‘‘ کا انداز اختیار کیا ۔رافیل ڈیل کے لئے زیادہ پیسہ دینے اور آیوشمان بھارت کے لئے معمولی رقم تفویض کرنے کے لئے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ واہ مودی جی واہ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے انل امبانی کو رافیل گھوٹالے میں ایک لاکھ 30 ہزار کروڑ روپے دیئے اور 50 لاکھ ہندوستانیوں کو آیوشمان بھارت منصوبہ کے تحت صرف دو ہزار کروڑ روپے کو ہی فراہم کیا ۔ جمعہ کو راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ملک کا چوکیدار کھل جا سمسم کب کہتا ہے؟ انل امبانی کو رافیل گھوٹالے میں1,30,000کروڑ روپے اور 50 کروڑ ہندوستانیوں کوآیوشمان بھارت میں 2000 کروڑ روپے۔ 5 لاکھ کے ہیلتھ انشورنس نام کے ’’جھن جھونا‘‘ پر مودی جی کا سالانہ فی شخص خرچ صرف 40 روپے۔ واہ مودی جی واہ۔ خبریں ہی آپ کا اشتہار ہے ۔دونوں جماعت پر رہنماؤں کے درمیان ٹویٹر پرجنگ مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو ہی راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مودی حکومت اور صوبہ کی شیوراج سنگھ حکومت کی سخت تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جو غریبوں کی مدد نہیں کر سکتی۔ مدھیہ پردیش کی حکومت صرف امیروں کے بارے میں سوچتی ہے۔ 30 ہزار کروڑ روپے انل امبانی، 35 ہزار کروڑ نیرو مودی میہول چو کسی اور 9000 کروڑ روپے وجے مالیا کی جیب میں جاتے ہیں۔ ان کو روزگار کھونے کا کوئی خوف نہیں ہے۔مدھیہ پردیش میں لاکھوں لوگ معاہدے پر کام کرتے ہیں، ان کو ہمیشہ روزگار کھونے کا ڈر رہتا ہے، وہ رات کو سو نہیں پاتے ہیں۔